• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160719

    عنوان: گردے کی بیماری سے نجات کے لیے دعا

    سوال: حضرت، میرے والد صاحب جن کی عمر ۷۵/ سال ہے، پچھلے دو مہینے سے گردہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ بیماری کی ابھی شروعات ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ کوئی دعا بتادیجئے جو گردے کی بیماری سے نجات مل جائے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 160719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:910-689/sn=8/1439

    آپ اپنے والد صاحب سے کہہ دیں کہ مندرجہ ذیل دعا کثرت سے پڑھا کریں، ان شاء اللہ شفا حاصل ہوگی: تَوَکَّلْ عَلَی الْحَیِّ الَّذِی لَا یَمُوتُ والْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیرًا (عمل الیوم واللیلة، رقم: ۵۴۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند