• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160605

    عنوان: كیا استخارہ میں خواب آنا ضروری ہے؟

    سوال: حضرت، میں نے اپنے کچھ ساتھیوں سے استخارہ کرنے کے لئے کہا تو ان کا یہ کہنا تھا کہ استخارہ کرنا بریلوی حضرات کا کام ہے اور دوسری بات یہ کہی کہ استخارہ میں تو شیطان بھی آجاتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:915-863/sd=8/1439

    استخارہ ایک مسنون عمل ہے اور اس میں خواب کا نظر آنا ضروری نہیں ہے اور نہ ہی خواب معیار ہے، استخارہ کے بعد اصل اعتبار دل کے رجحان کا ہے، آپ کے ساتھیوں کی بات صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند