متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 160395
جواب نمبر: 16039501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:758-660/D=8/1439
اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کے الفاظ نسائی شریف میں وارد ہوئے ہیں اس میں ”وبارک وسلم“ نہیں ہے، پس جو الفاظ ثابت اور ماثور ہیں ان کا پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ اگرچہ معنی کے لحاظ سے ”وبارک وسلم“ کے الفاظ صحیح ہیں اور ہوسکتا ہے کہ کسی دوسرے درود میں وارد بھی ہوئے ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا بھائی مدرسہ میں درس نظامی پڑھ رہا تھا۔ دوسال کے بعد کسی وجہ سے تعلیم کو ترک کردیا۔ مدرسہ کو چھوڑ کر نکل گیا۔ اس کے بعد سے اس کی زندگی بڑی مشکل ہوگئی۔ بڑا پکا تبلیغی تھا، کئی مرتبہ چار مہینہ اللہ کے راستہ میں نکلا اور مقامی کام بہت پابندی سے کرتا رہا۔ گھر میں تعلیم شروع کیا۔ لیکن جب سے مدرسہ سے نکلا نہ تبلیغ میں نکلتاہے ، نہ جماعت کی نماز میں شرکت ، نہ مقامی کام نہ تعلیم، بے روزگار گھر میں رہتا ہے۔ ایک مرتبہ خود کشی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پڑھائی کے زمانہ میں ایک استاد نے کچھ اس طرح کہا:?جو اس لائن کو چھوڑے گا وہ در بدر کا دھکا کھائے گا?۔غالباً ایک کتاب ․․․․․وصایا امام اعظم رحمة اللہ علیہ میں میں نے پڑھا کہ امام صاحب نے اپنے کسی شاگرد کونصیحت کی کہ علم کے راستہ کو کبھی نہ چھوڑنا، کیوں کہ زندگی تنگ ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ایک قرآن کی آیت بھی ہے․․․?وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہ مَعِیْشَةً ضَنْکًا? کیا یہی وجہ ہے کہ میرے بھائی کی زندگی مشکل اور تنگ ہوگئی ہے؟ اس کا حال کیا ہے؟ وہ بہت استغفار اور توبہ کرتا ہے لیکن کوئی فرق نہیں۔ آپ کی رہنمائی اور دستگیری کی ضرورت ہے اور اس کے حق میں دعا کی درخواست ہے۔ اس مسئلہ کا حال برائے مہربانی تفصیل سے بیان کیجئے۔
2196 مناظرمجھے لگا كسی جن نے پریشان كیا؟
3959 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور ہر وقت درود شریف پڑھتی ہوں اور بہت سارے وظیفے پڑھتی ہوں قرض کے لیے۔مجھے کسی کو بہت سارے پیسے ادا کرنے ہیں اور اس کی ادائیگی میں اللہ کے علاوہ کسی اور سے مدد کی امید نہیں ہے کہ میں اپنا قرضہ ادا کرسکوں۔اس وقت جب میں نے قرضہ لیا تھا تو میرے شوہر مجھے پیسہ دیتے تھے لیکن اب ان کے پاس مجھے دینے کے لیے مزید نہیں ہے اور نیز وہ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ مجھے قرض ادا کرنا ہے۔میں ہر نماز کے بعد بہت زیادہ روتی ہوں اور بہت ساری دعائیں پڑھتی ہوں قرض کے لیے کیوں کہ میرے پاس گھر پر اسلامی کتابیں ہیں ۔ میں نے تین دن کا روزہ رکھا کیوں کہ میں نے کتاب میں پڑھا تھا کہ کسی بھی حاجت کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے لیکن چار ماہ ہوچکے ہیں جب سے میں وظیفہ، دعا، روزہ اور بہت ساری نفل حاجت کے لیے پڑھ رہی ہوں لیکن میری زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔جب وہ شخص پیسے کے لیے کہتاہے تو میں اس کے سامنے چلاتی ہوں اور یہ ظاہر نہیں کرتی ہوں کہ میرے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن اس سے بات کرتی ہوں اوراس سے مزید وقت مانگتی ہوں۔ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ اللہ ہماری کسی بھی طریقہ سے مدد کرسکتاہے جب وہ چاہے یعنی معجزہ، اور غیب سے مدد کرسکتا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کہاں غلطی پر ہوں اور کیا ہے کہ میں صحیح نہیں کررہی ہوں۔ برائے کرم میری مدد کریں میرے چھوٹے بچے ہیں اور میں ہمیشہ قرض کے بارے میں فکر مند رہتی ہوں اور ہمیشہ غمگین رہتی ہوں کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں پاگل ہوجاؤں گی۔ میں نے بہت سی مرتبہ قرآن مکمل کیا ہے اور میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ پڑھتی رہتی ہوں یہاں تک کہ فیملی کو دینے کے لیے میرے پاس وقت نہیں رہتا ہے ۔ یا میں گھر والوں کو وقت نہیں دے پارہی ہوں۔
2323 مناظرخواب میں درود پڑھنا؟
2105 مناظرمیں اپنے متوفی والد کی طرف سے حج یا عمرہ
ادا کرنا چاہتاہوں لیکن میرے پاس ذرائع نہیں ہیں۔ برائے کرم مجھے کوئی دعا بتادیں
جس سے میرے لیے یہ آسان ہوجائے؟