• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 159855

    عنوان: مریض اور والدہ كے لیے دعاء ووظیفہ

    سوال: براہ کرم، والدہ کی صحت کے لیے کوئی دعا بتائیں۔ والدہ کی عمر ۵۰ سال ہے، ان کو بخار کی شکایت ہے، بہت سارے ڈاکٹروں کو دکھایا مگر سب نے یہی کہا کہ آپ کو بخار کا مسئلہ ہے، ،مگر ڈاکٹر بخار کی صحیح تشخصیص نہیں کرپارہے ہیں، والدہ کو ہمیشہ محسوس ہوتاہے کہ ان کے جسم کے ہر حصہ میں پریشانی ہورہی ہے۔ الحمد للہ ، والدہ کچن اور گھر کے دوسرے کام کاج کو کرتی ہیں، مگر وہ جلد ہی تھک جاتی ہیں اور ان کی سانس بہت زیادہ چڑھ جاتی ہے۔ میں بتانا چاہتاہوں کہ الحمد للہ، وہ ایک نیک خاتون ہیں، روزانہ قرآن کی تلاوت کرتی ہیں، دعا کرتی ہیں اور پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہیں، لیکن ان کی فجر کی نماز عام طورپر قضا ہوجاتی ہے، اس لیے آپ سے گذارش ہے کہ کوئی دعا یا عمل بتائیں کہ ان کی صحت اچھی ہوجائے۔ ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 159855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:812-733/H=7/1439

    کسی وقت میں بھی روزانہ اکتالیس مرتبہ الحمد شریف (پوری سورت) اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف والدہ صاحبہ خود بھی پڑھیں اور گھر کے افراد میں سے کوئی بھی پڑھیں اور پانی پر دم کرکے والدہ کو پلادیا کریں اور خود والدہ صاحبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں، اللہ پاک ان کو اور دیگر تمام ہی مریضوں کو پوری صحت وقوت عطا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند