متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 159314
جواب نمبر: 15931401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:691-581/sd=6/1439
مشکلات اور پریشانی کا اصل علاج یہ ہے کہ آپ صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کو اہتمام سے پڑھنا شروع کریں،،ہر نماز کے بعد آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر دم کر لیا کریں ،دعاوٴں کے لیے الحزب الاعظم یا مناجات مقبول وغیرہ مستند کتابیں ہیں، جو عموما ہر جگہ دستیاب ہیں، فرائض کا اہتمام کریں، ہر طرح کے چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں، پریشانیاں عموما خراب اعمال کی وجہ سے آتی ہیں، اس میں اللہ کی طرف توجہ بڑھانی چاہیے ، آج کل ایسے موقع پر تعویذ لینے کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور اصل اعمال سے غفلت برتی جاتی ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا
مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی کافی عرصہ سے بیمار ہے اس کو پیٹ میں شدید درد ہوتاہے
اور ابھی رمضان میں میرے بیٹی پیدا ہوئی تھی اور چار گھنٹے کے بعد اس کا انتقال
ہوگیا، میرا ایک بیٹا ہے۔ مہربانی کرکے کوئی وظیفہ بتادیں کہ پریشانیوں سے نجات مل
سکے ، دعا کی درخواست ہے؟
حلال
طیب روزی حاصل کرنے کے لیے کوئی اچھا عمل بتائیے؟ (۲)میں تین سال سے حلال روزی
کی تلاش میں ہوں، کہیں بھی جاتا ہوں مجھے سودی یا انشورنس اور ایسے حرام کے کام
ملتے ہیں میں اللہ پر یقین کرتاہوں کہ اللہ ہماری مدد کرے گا۔ میں نے حرام کاموں
کوکرنے سے انکار کردیا تو والدین، رشتہ دار، دوست سب مل کر مجھے چھیڑنے لگے کہ تو
اگر یہ دیکھے گا تو زندگی برباد ہوجائے گی، مگر میں ان کی باتوں پر صبر کررہاہوں۔
حضرت داؤد علیہ السلام کی دعا كیا تھی، جس كے بعد انھوں نے زرہ سازی شروع كردی تھی؟
5012 مناظرمیری ساس اور نند مجھے بہت تنگ کرتی ہیں میں
کیاکروں؟
برائے
کرم میری رہنمائی فرماویں میں شادی شدہ عورت ہوں۔ لیکن میرے والدین کے گھر کا
ماحول بہت زیادہ خراب ہے۔ ہر ایک ایک دوسرے سے لڑائی کرتا ہے خاص طور پر میرے
والد۔میرے تین بھائی اورایک بہن ہیں۔ دو چھوٹے بھائی کام بھی کررہے ہیں جب کہ میرے
بڑے بھائی کے پاس پیسہ کمانے کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔ ہر وقت میرا گھرلڑائی کے
کلب جیسا لگتا ہے۔ میری چھوٹی بہن بہت اچھی ہے لیکن میرے والد ہمیشہ اس پر شک کرتے
ہیں۔ وہ بہت چھوٹی ہے اورتعلیم یافتہ لڑکی بننا چاہتی ہے۔ میرے والد صاحب ہمیشہ
میری ماں کو تکلیف دیتے ہیں اور بہت سی مرتبہ ان کو مارتے بھی ہیں۔ اب میں ان تمام
صورت حال کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ برائے کرم میری اسلامی طریقہ پر مدد
کریں۔ ان تمام چیزوں کو درست کرنے کے لیے اسلام کیا کہتاہے؟