متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 159005
جواب نمبر: 15900501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 598-542/M=6/1439
نماز کے بعد دعا مانگنے کے لیے لوگوں کے سامنے الگ سے سجدہ نہ کیا جائے، کیوں کہ ناواقف لوگ اسے دیکھ کر سنت یا واجب سمجھنے لگیں گے، اسی لیے فقہاء نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے، درمختار میں ہے: لکنہا تکرہ بعد الصلاة لأن الجہلة یعتقدونہا سنة أو واجبة (شامي) ہاں نفل نماز کے سجدے میں دعا مانگ سکتے ہیں، لیکن شرط ہے کہ عربی میں ہو اور بہتر ہے کہ ماثور دعائیں ہوں اور دعا مانگنے کا افضل طریقہ یہ ہے کہ نماز کے بعد دونوں ہاتھ سینہ بالمقابل اٹھاکر خشوع وخضوع کے ساتھ دعا مانگی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا
لڑکا عاصم خان جس کی عمر26سال ہے نے اپنا ذہنی سکون کھو دیا ہے، جب کہ وہ انجینئر
اور گریجویٹ بھی ہے۔ نوکری اور اپنے مستقبل کی فکر کرنے کے بجائے وہ درگاہ اور
کافروں کے پاس جاتاہے۔اس کو مسلسل گردے کی پتھری بھی ہے۔ اگر چہ بہت ساری پتھریاں
پیشاب کے ذریعہ سے باہر بھی آگئی ہیں۔ اس کا گزشتہ پانچ سال کے درمیان پانچ مرتبہ
آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لوگ مسلسل گردہ میں پتھری کے پیدا ہونے کا سبب جاننے
سے قاصر ہیں۔ وہ پورے طور پر ڈسٹرب ہوگیاہے۔ ہم کو اس بات کا یقین ہے کہ اس پر
شیطان فطرتوں نے عمل کیا ہے، اس کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے۔ وہ اپنے خیر
خواہوں سے نفرت کرتاہے بشمول اپنے چھوٹے بھائی اور ماموں کے جو کہ عالم اور حافظ
ہیں۔ اس کی ماں کا نام فوزیہ بیگم ہے،جو کہ بہت مذہبی اور کٹر نماز ی ہیں، پابندی
سے قرآن کی تلاوت کرتیہیں۔ طبی علاج کے علاوہ میں نے کچھ مشہور و معروف عالموں سے
بھی رابطہ قائم کیا ہے۔ ان کے مطابق اس کو کچھ شیطانی پریشانی ہے، لیکن پریشانی
معلوم کرنے سے معذورہیں۔ میرے گھر والے آپ کے بہت زیادہ ممنون ہوں گے اگر آپ اس مسئلہ
کو حل کردیں او رہماری رہنمائی فرماویں۔
کیا اورل سیکس کی اسلام میں اجازت ہے یا نہیں؟میرا نکاح ہوچکا ہے مگر رخصتی نہیں ہوئی ہے۔ میں جرمنی میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں۔ میرا اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کا بہت دل چاہتا ہے ۔ مباشرت کی چاہت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں روزہ بہت لمبا ہوتا ہے (گرمیوں میں) اور میری صحت بہتر نہیں ہے ۔ کوئی ایسی آیت بتادیں جس کو پڑھنے سے میرے جنسی جذبات کم ہوسکیں۔ میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ گرم چیزیں کم کھاؤں(کوئی بہت ٹھنڈی چیز بتادیں)۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرمائیں ۔کوئی بہت اچھا طریقہ جس سے میں اپنے ان جذبات کو قابومیں کرسکوں۔
6138 مناظرصلاة التسبیح سے کون سے گناہ معاف ہوتے ہیں؟ صلاة التسبیح میں تسبیحات کی کمی زیادتی ہوجانا۔ توبہ کے علاوہ گناہِ کبیرہ کی معافی کی صورت؟
3013 مناظرہماری فیملی تعلیم یافتہ اور دینی ہے۔ میں بڑی لڑکی ہوں، شادی ہوچکی ہے۔ گذشتہ سال میری بہن کی شادی ہو ئی تھی، ایک ہی سال کے اندراس کے شوہر کی طرف سے اس پر بہت برا وقت آیا۔ کسی ثبوت کے بغیر اس نے میری بہن پر غلط تعلق رکھنے کا الزام لگایا، اور اس الزام کے ساتھ طلاق دینے کے لیے سب نے بہت زیادہ استحصال کیا۔ دعاؤں کے بعد انہوں نے اسے واپس تو رکھ لیا، لیکن چار مہینے سے ان کے درمیان میاں بیوی جیسا تعلق نہیں ہے۔ شوہر کا رویہ بہن کے تئیں بہت خراب ہے، ان مسائل کی وجہ سے والد صاحب کافی تکلیف میں ہیں، ذہنی الجھن کے شکار ہیں، ٹینش اتنا ہوگیا ہے کہ نماز اور تلاوت قرآن کریم بھی کرتے نہیں ہیں جو ان کا معمول تھا۔ رات کو نیند نہیں آتی۔ ہمارے محلہ کے ایک عالم نے کہا میری بہن اوروالد صاحب پر کالا جادو گیا ہے، جس کی وجہ سے پوری فیملی پریشا ن ہے۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں ۔
2751 مناظر