• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 158611

    عنوان: نرینہ اولاد كے لیے وظیفہ

    سوال: اللہ نے ماشاء اللہ تین لڑکی صحیح سالم دی ہے، لڑکے کی خواہش ہے، کوئی خاص وظیفہ یا دعا بتائیے کہ جس سے اللہ ضرور نیک لڑکا عطا فرماوے اور غم اور غصہ اُداسی سوچ بہت رہتی ہے، اس کے لیے بھی دعا بتائیے۔ اور مولانا میرے لیے خاض دعا کریں کہ اللہ پاک مجھے لڑکا بھی عطا فرماوے اور میرے غم دکھ اُداسی اور غصہ ختم فرماوے۔ (آمین) ۔ اور پوری ہدایت ملے اس کے لیے بھی دعا بتائیے۔

    جواب نمبر: 158611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 607-503/B=6/1439

    لڑکے کے لیے اس آیت ”رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ“ کو کثرت سے پڑھتے رہیں، غم وغصہ اور اداسی دور کرنے کے لیے ”درود شریف“ اور ”لاحول ولا قوة الا باللہ“ کی کثرت کریں، اور ہدایت کے لیے اس دعاء کو ہمیشہ پڑھتے رہیں۔ ”اللہم انا نسئلک الہدی والتقوی والعفاف والغنی“ ان شاء اللہ آپ کی مرادیں پوری ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند