• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 157832

    عنوان: امتحان میں كامیابی كے لیے دعا

    سوال: ہمارا اے ام یو کا امتحان ۱۳مئی کو ہے ، کامیابی کے لیے کوئی دعاء وغیرہ بتا دیں جس سے ہمیں کامیابی مل جائے ۔

    جواب نمبر: 157832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:425-366/D=5/1439

    (۱) نماز کے بعد دعا کریں، کیونکہ فرض نماز کے بعددعا کی قبولیت کا خاص وعدہ ہے۔

    (۲) یہ دعا یاد کرلیں اور اسے پڑھتے رہا کریں۔ رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا رَبِّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَعُنِیْ۔

    (۳) جب امتحان گاہ کے لیے جائیں تو یا اللہ یا رحمن یا رحیمُ پڑھتے ہوئے جائیں اور راستہ میں دو چار روپیہ صدقہ بھی کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند