• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 157318

    عنوان: لقوۃ كے لیے وظیفہ

    سوال: حضرت، میری بہن کو کچھ سال پہلے لقوہ ہو گیا تھا جس سے اس کے چہرے کا ایک حصہ متاثر ہو گیا تھا۔ علاج سے ٹھیک ہو گیا لیکن مکمل افاقہ نہیں ہوا، اب بھی جب بات کرتی ہے تو پتا چلتا ہے۔ مہربانی فرماکر کوئی وظیفہ عنایت فرما دیجئے کہ اللہ مکمل شفاء دے۔

    جواب نمبر: 157318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:459-393/H=4/1439

    ایک مرتبہ دن میں اور ایک دفعہ رات میں کسی وقت اکیس مرتبہٴ سورہٴ الحمد شریف اور اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے بہن کو پلادیا کریں، اللہ پاک پوری صحت وشفا عطا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند