• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156483

    عنوان: بواسیر کے ختم ہونے کے لئے کوئی دعا بتائیں

    سوال: برائے مہربانی بواسیر کے ختم ہونے کے لئے کوئی دعا بتائیں اور کوئی علاج طب نبوی سے ہو تو بتا دیں، میں ڈاکٹر کے پاس رجوع کر چکا ہوں ، مرض ختم نہیں ہوا۔ جزاک اللّہ ، اور میری صحت کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:182-161/sd=3/1439

    بواسیر کا بہتر علاج موجود ہے، آپ کسی ماہر طبیب سے رجوع کریں، احادیث میں بیماری سے بچنے اور بیماری کو دور کرنے کے لیے صدقہ کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے، ہرنماز کے بعد یہ دعا بھی پڑھتے رہیں۔ اللّٰہُمَّ إنِّيْ أسْأَلُکَ شِفَاءً مِنْ کُلِّ داءٍ“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند