• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155895

    عنوان: کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے مجھے اللہ کے رسول کی زیارت ہو جائے

    سوال: کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے مجھے اللہ کے رسول کی زیارت ہو جائے ۔

    جواب نمبر: 155895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:171-143/M=3/1439

    نبی کی زیارت کا شوق مستحسن امر ہے، اپنی زندگی کو سنت کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں، باوضو ہوکر سنت کے مطابق سویا کریں دل میں زیارت کی چاہت وتمنا لے کر اللہ سے دعا کرکے سوئیں، اللہ نے چاہا تو زیارت ہوجائے گی، تلاوت و درود شریف کی کثرت کا اہتمام کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند