• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155611

    عنوان: میں استخارہ کرتا ہوں، خواب آتے ہیں لیکن یاد نہیں رہتے

    سوال: حضرت، میں استخارہ کرتا ہوں، خواب آتے ہیں لیکن یاد نہیں رہتے پھر بھی میں اس نیت سے استخارہ کرتا رہتا ہوں کہ یہ چیز میرے لیئے اچھی ہوگی تو اللہ پاک موافقت اور آسانی فرمادیں گے ۔ اگر میرے لئے اچھی نہیں ہوگی تو اللہ پاک خود بخود کوئی رکاوٹ اور دوری پیدا کرد یں گے ۔ یا کم از کم اشارہ نہ بھی ملا مگر استخارہ کرنے کا نور مل جائے گا، کیا استخارہ میں اس طرح کی نیت رکھ سکتے ہیں؟ خیر

    جواب نمبر: 155611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:163-144/H=3/1439

    بہشتی زیور کے حصہٴ اول میں استخارہ کی نماز اور دعا لکھی ہے اس میں استخارہ سے متعلقپورے بیان کو بغور پڑھ لیں اور نماز استخارہ پڑھ کر وہی منقول وماثور دعا پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ استخارہ کا فائدہ اور ثواب حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند