• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155500

    عنوان: حلال روزگار کے لیے وظیفہ

    سوال: حضرت مفتی صاحب! جلدی کوئی اچھی نوکری مل جائے، اس کے لیے مجرب وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 155500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:83-84/D=2/1439

    (۱) بعد نماز عشاء گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھیں اور اول آخر درود شریف بھی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔

    (۲) کسی وقت تازہ وضو کرکے دو رکعت صلاة الحاجة کی نیت سے پڑھیں پھر اللہ تعالیٰ سے اچھی نوکری ملنے کی دعا کریں، نیز تلاش بھی جاری رکھیں، ان شاء اللہ کامیابی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند