• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155027

    عنوان: ہم میاں بیوی کے درمیان جس طرح محبت ہونی چاہیے اس طرح نہیں ہے كوئی دعا بتادیں۔

    سوال: حضرت، میری شادی کو چار سال ہو چکے ہیں، میری والدہ نے خود میرے لیے لڑکی پسند کیا تھا، لیکن جب میرا نکاح ہو گیا اور میں نے اپنی بیوی کو دیکھا تو مجھے بالکل بھی پسند نہیں تھی لیکن میں نے اسے اپنا لیا اور میں اسے بہت اچھی طرح سے رکھتا ہوں او راس کی ضرورت کا بھی خیال رکھتا ہوں لیکن جس طرح سے میاں اور بیوی کے درمیان محبت ہونی چاہئے ویسی نہیں ہے، میری بیوی تو مجھ سے بہت محبت کرتی ہے لیکن میں اتنی نہیں کرتا کیونکہ وہ مجھے پسند نہیں تھی، لیکن میں اس کے ساتھ کچھ غلط نہیں کرسکتا۔ برائے مہربانی مجھے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں جس کی وجہ سے اس کی محبت میرے دل میں پیدا ہو جائے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 155027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 31-28/L=1/1439

    آپ عشا کی نماز کے بعد گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یالطیفُ“پڑھ لیا کریں اور پڑھتے وقت یہ تصور کیا کریں کہ اللہ میرے دل میں میری بیوی کی محبت ڈال دے،ان شاء اللہ محبت پیدا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند