عنوان: کوئی دعا بتادیں کہ لڑکی گھر آجائے اور لڑکے کا دل نرم ہو جائے
سوال: حضرت، میری بیٹی جس کی عمر ۱۹/ سال ہے، غیر مسلم لڑکوں نے ۵/۸/۲۰۱۷ء کو اغواء کر لیا ہے، پولیس والے کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں، آپ مجھے کوئی دعا بتادیں کہ لڑکی گھر آجائے اور لڑکے کا دل نرم ہو جائے، ہم لوگ بہت غمگین ہیں۔ جہاں بھی لڑکی ہو اللہ کی نگرانی میں ہو۔
براہ کرم میری مدد فرمائیں۔ شکریہ
جواب نمبر: 15487701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 25-10/L=1/1439
آپ تمام گھر والے نفل پڑھ کردعائیں کریں اور کسی وقت میں بیٹھ کر ”یا معید“ پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ لڑکے کا دل نرم ہوجائے گا اور لڑکی واپس آجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند