Q. میں آ پ سے اپنے ایک سنجیدہمعاملہ کے بارے میں بات کرنا چاہتاہوں۔ امید ہے کہ آپ قرآن و سنت کی روشنی میں مجھ کو مثبت جواب دیں گے۔ میرا نام نیر وقاص ہے، عمر 22سال ہے اور ابوتا باد، پاکستان کا رہنے والا ہوں۔میں کافی عرصہ سے پریشانی کا شکار ہوں جو کہ حسب ذیل ہیں:(۱) میں انگلینڈ جانا چاہتاہوں لیکن ایک سال گزر گیا ہے کہ کام نہیں ہورہا۔ (۲)میں کافی عرصہ سے نوکری کے لیے درخواست دے رہا ہوں لیکن کہیں بھی نوکری نہیں مل رہی ہے، ہر جگہ کوشش کی لیکن نہ جانے کیسی رکاوٹ ہے کہ کام ہی نہیں ہورہا، میں کافی پریشان ہوں۔ زیادہ پریشانی یہ ہے کہ گھر والے ناکارہ اور ناکام ہونے کے طعنہ دیتے ہیں۔ سارے عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں۔ ایک سال سے گھر پر بیٹھا ہوں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں۔ میں آپ کو بڑی امید سیلکھ رہا ہوں۔ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں مجھ کو ان پریشانیوں کا حل بتائیں۔ کوئی استخارہ کرکے بتائیں۔ کیا آپ قرآن سے حساب کرکے یہ بتاسکتے ہیں کہ میری پریشانیاں کب تک حل ہو جائیں گی۔ برائے کرم میرے سوال کا جواب ضرور دیجئے۔ اگر آپ کو کوئی او رمعلومات چاہیے تومیں آپ کو دے دوں گا۔ برائے کرم آپ میری مدد کریں۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔