• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153801

    عنوان: اجتماعی دعا کرنا كیسا ہے؟

    سوال: فرض نماز کے بعد امام صاحب جو دعا اجتماعی مانگتے ہیں اس میں وہ جب لاإلٰہ إلا أنت سبحانک إني کنت من الظالمین بولتے ہیں تو مقتدی پیچھے سے آمین کہتے ہیں، کیا اس آیت یا دعا کے پڑھنے پر آمین بولنا درست ہے یا نہیں؟ دوسری بات یہ ہے کہ یہ آیت جب دعا میں بولی جاتی ہے تو یہ انفرادی ہوتی ہے جب کہ امام صاحب اجتماعی دعا میں پڑھتے ہیں یہی دوسری آیت ربنا ظلمنا أنفسنا وترحمنا لنکونن من الخاسرین کے لیے بھی ہے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1323-1279/H=12/1438

    فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا کا معمول اس طور پر کہ امام دعا مانگے اور سب مقتدی آمین کہیں ترک کرنا چاہیے، جب اجتماعی دعا کی جاوے تو خواہ امام ایسی دعا مانگے جس کے مضمون میں صیغہٴ واحد ہو، مگر مقتدیوں کے آمین کہنے پر وہ دعا میں شامل ہوجاتے ہیں؛ البتہ لا الہ الا أنت الخ یا ربنا ظلمنا انفسنا الخ میں اعتراف قصور کا مضمون ہے جو دعا کی تمہید ہے؛ اس لیے اس پر آمین کہنے کے بجائے بیشک کہنا مناسب مضمون ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند