متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 153670
جواب نمبر: 153670
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1325-1299/M=11/1438
دو سال کی عمر ہی کیا ہوتی ہے، بچہ اس عمر میں ضدی پن کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس میں حیرت وپریشانی کی کوئی بات نہیں، شام کے وقت بچے کو گھر سے باہر نہ نکالیں، نظر بد سے حفاظت کے لیے معوذتین (سورہٴ ناس وفلق) پڑھ کر دم کردیا کریں اور سورہٴ قلم کی آخری دو آیات وإن یکاد الذین کفروا الآیة سات سرخ مرچ پر ایک ایک مرتبہ پڑھ کر بچے کے پورے جسم (سر تا پیر) پر پھیر کر اسے جلادیں، ان شاء اللہ نظر بد دور ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند