• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153600

    عنوان: گردہ کی درستی کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ

    سوال: میرے والد صاحب کا گردہ فیل ہو رہا ہے، ڈائلیسس( dialysis) ہی علاج ہے ۔ کوئی وظیفہ یا دعا بتا دیجئے، میرے والد صاحب قرآن پڑھنا نہیں جانتے۔ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 153600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1315-1287/M=11/1438

    اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو صحت وشفا عطا فرمائے۔ (آمین) درود شریف کثرت سے پڑھا کریں لاَ إلہ إلا أنتَ سُبحانک إنّی کنتُ من الظالمین اس آیت کا بھی ورد رکھیں اور سورہٴ فاتحہ ۴۱مرتبہ پانی پر دم کرکے چالیس دن تک پئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند