متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 153337
جواب نمبر: 15333701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1143-1173/sd=11/1438
آپ صبح و شام ایک سو گیارہ مرتبہ یا مُنعِمُ اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھیں، انشاء اللہ اللہ کی مدد ہوگی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے
چہرے پر مہاسے آجاتے ہیں پھر داغ بھی رہ جاتا ہے ان کا۔ ان سے نجات کے لیے کوئی
دعا بتادیجئے۔
میری پریشانی یہ ہے کہ میں ایک لڑکی ہوں میری عمر شادی کے لائق ہوچکی ہے۔ میں اپنے آپ کو شہوانی خیالات سے بچانا چاہتی ہوں لیکن میرے ذہن میں یہی سب باتیں چلتی رہتی ہیں۔ میں نماز میں اللہ سے رو رو کر دعا مانگتی ہوں پھر بھی وہی خیالات میرے آس پاس رہتے ہیں۔ میری زندگی ایک الجھن بن گئی ہے۔ کبھی کبھی سوچتی ہوں خود کشی کر لوں۔ کیا کروں کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ میں اپنے آپ کو ہر گمراہی کی بات سے بچانے کی کوشش کرتی ہوں پھر بھی یہ سب خیالات میرا پیچھا نہیں چھوڑتے ہیں۔ اللہ کے واسطے میرے لیے کوئی راستہ نکالئے؟
2026 مناظرمیرا بھائی مدرسہ میں درس نظامی پڑھ رہا تھا۔ دوسال کے بعد کسی وجہ سے تعلیم کو ترک کردیا۔ مدرسہ کو چھوڑ کر نکل گیا۔ اس کے بعد سے اس کی زندگی بڑی مشکل ہوگئی۔ بڑا پکا تبلیغی تھا، کئی مرتبہ چار مہینہ اللہ کے راستہ میں نکلا اور مقامی کام بہت پابندی سے کرتا رہا۔ گھر میں تعلیم شروع کیا۔ لیکن جب سے مدرسہ سے نکلا نہ تبلیغ میں نکلتاہے ، نہ جماعت کی نماز میں شرکت ، نہ مقامی کام نہ تعلیم، بے روزگار گھر میں رہتا ہے۔ ایک مرتبہ خود کشی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پڑھائی کے زمانہ میں ایک استاد نے کچھ اس طرح کہا:?جو اس لائن کو چھوڑے گا وہ در بدر کا دھکا کھائے گا?۔غالباً ایک کتاب ․․․․․وصایا امام اعظم رحمة اللہ علیہ میں میں نے پڑھا کہ امام صاحب نے اپنے کسی شاگرد کونصیحت کی کہ علم کے راستہ کو کبھی نہ چھوڑنا، کیوں کہ زندگی تنگ ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ایک قرآن کی آیت بھی ہے․․․?وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہ مَعِیْشَةً ضَنْکًا? کیا یہی وجہ ہے کہ میرے بھائی کی زندگی مشکل اور تنگ ہوگئی ہے؟ اس کا حال کیا ہے؟ وہ بہت استغفار اور توبہ کرتا ہے لیکن کوئی فرق نہیں۔ آپ کی رہنمائی اور دستگیری کی ضرورت ہے اور اس کے حق میں دعا کی درخواست ہے۔ اس مسئلہ کا حال برائے مہربانی تفصیل سے بیان کیجئے۔
2351 مناظربرائے کرم مجھے استخارہ کا صحیح طریقہ بتائیں۔
1443 مناظر