• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152981

    عنوان: نر ینہ اولاد کے لئے دعا

    سوال: نر ینہ اولاد کے لیے دعا چاہئے ، اور اوپر یشن نہ ہو اس لیے بھی کوئی عمل یا دعا بتا دیں۔ اللّہ آپ کو جزا ئے خیر دے ۔

    جواب نمبر: 152981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1243-1220/M=11/1438

    نرینہ اولاد کے لیے دعا کرنے میں حرج نہیں؛ لیکن مقدر کے فیصلے پر راضی رہنا چاہیے، یہ دعا پڑھا کریں: رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ ، بسہولت ولادت کے لیے سورہٴ انشقاق کی ابتدائی چار آیات کسی کاغذ پر لکھ کر رکھ لیں، جب بیوی کو دردِ زہ شروع ہو اس وقت بائیں ران پر اس کو باندھ دیں اور ولادت ہوتے ہی اس کو نکال دیں، اللہ نے چاہا تو بلا آپریشن بعافیت ولادت ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند