• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15289

    عنوان:

    میں آ پ سے اپنی صحت کے سدھرنے کے لیے کوئی دعا جاننا چاہتاہوں لیکن اس سے پہلے میں اپنا ماضی آپ کو بتاتاہوں۔ پچھلے چھ سال میں میں نے بہت بار مشت زنی کی ہے جس کے لیے میں بہت شرمندہ ہوں اور میں نے بہت بار دعاؤں میں معافی بھی مانگی ہے۔ مجھے پہلے اس کے گناہ ہونے کا کوئی علم نہیں تھا، لیکن جب مجھے پتہ چلا جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ پھر میں اپنے آپ پر کنٹرول کرتا تھا، لیکن کبھی کبھی میں خود پر قابو نہیں رکھ پاتا تھا۔ ابھی جلدی ہی کچھ ہفتوں پہلے تقریباً ایک مہینہ پہلے میں نے پھر سے یہ غلط کام کیا تھا۔ میں اس کام کو کرنے کے بعد بہت شرمندہ ہوتاہوں لیکن میں اس پر قابو نہیں پاپاتا، لیکن پہلے کے مقابل میں اس پر بہت قابو پالیا ہے اور اب ان شاء اللہ آگے ایسا نہیں کروں گا۔ میں چاہتاہوں کہ آپ مجھے کچھ ایسی دعا بتادیجئے جس سے میں اس گناہ کی معافی مانگ سکوں اور اس سے دور رہ سکوں اور کچھ ایسی دعا بھی بتا دیجئے جس سے میری صحت و تندرستی ہو جائے ،.........

    سوال:

    میں آ پ سے اپنی صحت کے سدھرنے کے لیے کوئی دعا جاننا چاہتاہوں لیکن اس سے پہلے میں اپنا ماضی آپ کو بتاتاہوں۔ پچھلے چھ سال میں میں نے بہت بار مشت زنی کی ہے جس کے لیے میں بہت شرمندہ ہوں اور میں نے بہت بار دعاؤں میں معافی بھی مانگی ہے۔ مجھے پہلے اس کے گناہ ہونے کا کوئی علم نہیں تھا، لیکن جب مجھے پتہ چلا جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ پھر میں اپنے آپ پر کنٹرول کرتا تھا، لیکن کبھی کبھی میں خود پر قابو نہیں رکھ پاتا تھا۔ ابھی جلدی ہی کچھ ہفتوں پہلے تقریباً ایک مہینہ پہلے میں نے پھر سے یہ غلط کام کیا تھا۔ میں اس کام کو کرنے کے بعد بہت شرمندہ ہوتاہوں لیکن میں اس پر قابو نہیں پاپاتا، لیکن پہلے کے مقابل میں اس پر بہت قابو پالیا ہے اور اب ان شاء اللہ آگے ایسا نہیں کروں گا۔ میں چاہتاہوں کہ آپ مجھے کچھ ایسی دعا بتادیجئے جس سے میں اس گناہ کی معافی مانگ سکوں اور اس سے دور رہ سکوں اور کچھ ایسی دعا بھی بتا دیجئے جس سے میری صحت و تندرستی ہو جائے ،کیوں کہ میں معمول سے بہت پتلا دبلا ہوں۔ برائے مہربانی اگر دعاکوئی کتاب میں ہوں یا قرآنی آیات ہوں تو انھیں بھی بتادیجئے، کیوں کہ بہت سی مرتبہ نیٹ پر دعا صحیح اور واضح سمجھ میں نہیں آتی ہے؟

    جواب نمبر: 15289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1375=1404/1430/ل

     

    پہلے تو آپ اس بری حرکت سے مکمل توبہ کریں اور کبھی اس کا خیال آجائے تو اللہ تعالیٰ کی وعیدوں کا استحضار کریں نیز کسی کتب خانہ سے [الحزب الاعظم] منگاکر پابندی سے پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند