• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152580

    عنوان: كیا صلی اللہ علیہ وسلم مکمل درود پاک ہے ؟

    سوال: کیا درود پاک صلی اللہ علیہ وسلم مکمل درود پاک ہے اور اس درود پاک کو بھی پڑھنے سے دس رحمتیں ملتی ہیں اور دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس درجات بلند ہوتے ہیں؟ اور حدیث پاک میں آیا ہے جو روزانہ ۱۰۰۰ مرتبہ درود پاک پڑھے گا مرنے سے پہلے جنت میں اپنا مقام دیکھ لے گا تو کیا یہ فضیلت صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر بھی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

    جواب نمبر: 152580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 985-943/sd=10/1438

    جی ہاں ! صلی اللہ علیہ وسلم بھی مکمل درود پاک ہے ، اس کو پڑھنے سے بھی انشاء اللہ درود شریف کے مذکورہ فضائل حاصل ہونگے ، البتہ درود پاک کے جو کلمات احادیث میں وارد ہوئے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے خصوصیت کے ساتھ اُن کے پڑھنے کی ترغیب آئی ہے ، اُن کو پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ یستفاد: عن الحسن قال: علمنی رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم ہٰوٴلاء الکلمات فی الوتر، قال قل: اللّٰہم اہدنی فیمن ہدیت إلی … وصلی اللّٰہ علی النبی محمد۔ (نسائی شریف ۱/۲۵۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند