• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 151609

    عنوان: کوئی آسان سا صبح شام کا وظیفہ بتا دیجئے

    سوال: میں صبح شام کی تینوں تسبیحات جو جماعت میں بتائی جاتی پوری نہیں کر پاتا ، کیوں کہ مجہے بہت لمبی معلوم پڑتی ہیں، مہربانی کرکے مجہے ان کی جگہ کوئی آسان سا صبح شام کا وظیفہ بتا دیجئے جس پر میں پابندی کر سکوں۔

    جواب نمبر: 151609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1096-1081/M=9/1438

    صبح وشام کی تینوں تسبیحات سے مراد (۱) تیسرا کلمہ، (۲)درود شریف اور (۳)استغفار (سو سو(۱۰۰-۱۰۰) مرتبہ) ہیں تو یہ وظیفہ کوئی مشکل نہیں ہے، یہ خود آسانی پر مبنی تسبیحات ہیں، مشکل سے آدھ گھنٹے کا وقت صرف ہوتا ہے، اگر ایک ساتھ تینوں تسبیحات کی تکمیل آپ کے لیے ا کتاہٹ کا باعث ہو تو الگ الگ مجلس میں بھی مکمل کرسکتے ہیں، ایک ہی مجلس میں مکمل کرنا لازم نہیں اور ابتداء میں کوئی بھی کام دشوار معلوم ہوتا ہے جب معمول بن جاتا ہے تو آسان محسوس ہوتا ہے، آپ تدریجی طور پر عادت ڈالیں اور ہوسکے تو کسی پیر ومرشد (صاحب نسبت اور متبع سنت بزرگ ) سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور اپنے احوال بتاکر کوئی آسان مناسب حال وظیفہ معلوم کرلیں اور ان کی تجویز کردہ ہدایات پر عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند