• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 151589

    عنوان: آپریشن كی كامیابی كے لیے دعا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! ہرنیہ کا آپریشن کرانے سے پہلے آپریشن کی تکلیف اور اس کی کامیابی کے لیے کوئی دعا بتائیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 151589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 785-643/D=9/1438

    درود شریف کے ساتھ یَا سَلامُ ایک سو چونتیس (134)مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیں، پھر یا سَلاَمُ یَا سَلامُ کا ورد کرتے رہیں، آپریشن کے وقت بھی یہی ورد رکھیں اور درود شریف بھی پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند