• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 150004

    عنوان: نرینہ اولاد کے لیے یَا مَتِیْنُ پڑھا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: میری ایک بیٹی ہے، کیا میرے شوہر چھوٹے بچے (baby boy) کے لیے ۷۰/ مرتبہ پہلے مہینہ میں یَا مَتِیْنُ پڑھ سکتا ہے ؟ مجھے مزید چھوٹے بچے (baby boy) کے لیے تفصیل سے وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 150004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 798-708/Sn=7/1438

    نرینہ اولاد کے لیے ”یامتین“ کا طریقہٴ عمل اعمالِ قرآنی (ص: ۶۸) میں یہ لکھا ہوا ہے کہ عورت کے پیٹ پر گول لکیر کھینچنے اور ستر بار انگلی کے پھیرنے کے ساتھ ”یا متین“ کہے؛ اس لیے آپ کا شوہر مذکورہ بالا طریقے پر ”یا متین“ کا عمل کرسکتا ہے۔ نرینہ اولاد کے لیے اعمالِ قرآنی (ص: ۶۷) میں یہ عمل بھی لکھا ہوا ہے کہ شروع مہینہٴ حمل میں اگر داہنی پسلی پر عورت کی ”سورہٴ اعلیٰ“ (سبح اسم ربک الاعلی الخ) لکھ دی جائے تو ان شاء اللہ تعالیٰ نرینہ اولاد پیدا ہوگی؛ لہٰذا یہ عمل بھی کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند