• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149845

    عنوان: بے روزگاری دور کرنے کے لیے وظیفہ

    سوال: میری دس سال سے زیادہ نوکری تھی اچانک پچھلے سال ختم ہوگئی پھر نوکری ملی تین ماہ بعد وہ بھی گئی اب دو ماہ سے بیروزگار ہوںُ،کیا یہ کوئی جادو تو نہیں۔ براہ مہربانی کوئی اچھا سا وظیفہُ عنایت کر دیں۔

    جواب نمبر: 149845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 660-627/B=7/1438

    ہم مسلمانوں کو ایسا نہ سوچنا چاہیے، یہ یقین رکھنا چاہیے کہ ہمیں جو کچھ حالات پیش آتے ہیں وہ سب اللہ کی طرف سے ہیں، اس پر راضی رہنا چاہیے، اسے جادو نہ خیال کرنا چاہیے۔ پھر بھی آپ اپنا وہم دور کرنے کے لیے پانچوں نمازوں کے بعد ایک ایک سو مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ جادو کا اثر ہوگا تو وہ بھی چلا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند