• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149528

    عنوان: دعا کن الفاظ سے شروع کرنی چاہیے؟

    سوال: اگر کسی نے اللھم صل علی محمد سے دعا کی ابتداء کر دی تو کتنا بڑا گناہ ہو گیا ؟نیز اکثر علماء دعا کی ابتداء اللھم صل سے کرتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے ؟ کیا کسی حدیث میں اللہم صل سے دعا کی ابتداء کرنے کا حکم ہے ؟ ایک صاحب ایسے علماء کو غلط بتاتے ہیں جو اللھم صل سے دعا کی ابتداء کر تے ہیں۔

    جواب نمبر: 149528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 626-603/B=7/1438

    دعاء کے آداب میں یہ بتایا گیا ہے کہ پہلے الحمد للہ رب العالمین سے ابتداء کرے یعنی پہلے اللہ کی حمد بیان کرے پھر والصلاة والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین کہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے۔ اس کے بعد جو کچھ دعا کرنا چاہے کرے اور دعاء کے ختم پر پہلے وصلی اللہ تعالیٰ علی سیدنا محمد وعلی آلہ واصحابہ اجمعین پھر والحمد للہ رب العالمین کہے۔ یعنی دعا کی ابتداء بھی الحمد للہ رب العالمین سے کرے اور ختم بھی والحمد للہ رب العالمین پر کرے۔ اگر کسی نے درود شریف سے دعا کی تو وہ بھی صحیح ہے، البتہ بہتر نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند