• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 148301

    عنوان: کیا کوئی وظیفہ ہے جس سے مجھے امتحان میں مدد مل سکتی ہے؟

    سوال: امتحان کے لیے میرا ذہن کیسے تیز ہوسکتاہے؟کیا کوئی وظیفہ ہے جس سے مجھے امتحان میں مدد مل سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 148301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 321-474/sd=6/1438

    ذہن کی تیزی کے لیے حضرت تھانوی رحمہ الله   نے اعمال قرآن میں یہ عمل لکھا ہے کہ سورہ بقرہ کی شروع کی پانچ آیتیں جمعرات کے دن ابتدائی حصہ میں کسی پاک برتن میں لکھ کر اُس میں پانی ڈال کر پی لے، پھررات کو پیے، اسی طرح تین دن یا پانچ دن کرے، انشاء اللہ ذہن تیز ہوگا، نفس میں قوت ہوگی اور دل میں علم کو قرار حاصل ہوگا۔ اعمال قرآنی، ص: ۴۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند