• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 146688

    عنوان: صرف دو رکعت نفل نماز پڑھ کرمتعدد لوگوں كو اس كا ثواب پہنچانا؟

    سوال: میں صرف دو رکعت نفل نماز پڑھ کر ان سب حضرات جیسے حضرات خلفائے راشدین، حضرات عشرہٴ مبشرہ، اسیران کربلا، اصحاب بدر، شہدائے بدر اور سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اور ان سب کی آل کو پہنچا سکتا ہوں یا ہر ایک کے لیے الگ الگ پڑھنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 146688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 271-187/SN=3/1438

     

    جی ہاں! سب کو پہنچا سکتے ہیں؛ بلکہ یہی بہتر ہے، ہر ایک کے لیے الگ الگ پڑھنا ضروری نہیں۔ قال الشامی: الأفضل لمن یتصدق نفلاً أن ینوي الجمیع الموٴمنین والموٴمنات۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند