متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 145495
جواب نمبر: 145495
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 37-1355/H=1/1439
فتاوی محمودیہ میں ہے ”حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اِس (نقوش اور تعویذ میں یا جبرئیل لکھنے) کو منع لکھا ہے“ اور حاشیہ میں ہے۔
(۳) جن عملیات وتعویذات کے معنی خلاف شرع ہوں ان کا استعمال ناجائز ہے، آج کل بہت لوگ اس میں مبتلا ہیں مثلاً (ایسے عملیات کرتے ہیں جن میں) کسی مخلوق کو نداء ہوتی ہے خواہ پڑھنے میں یا لکھنے میں جیسے یا جبرئیل یا میکائیل یہ سب شرعاً ممنوع اور باطل ہے (عملیات اور تعویذات اور اس کے شرعی احکامات ص ۱۳۴مکتبہ الخیلی) (فتاوی محمودیہ اور اس کا حاشیہ ج۲۴ص۴۴۳ط، دار المعارف)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند