• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 145487

    عنوان: غیر نبی کے لیے علیہ السلام؟

    سوال: کیا انبیاء کرام کے علاوہ کسی اور کے لئے بھی ''علیہ السلام'' کا لفظ استعمال کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 145487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 067-048/SN=2/1438

    نہیں، غیر انبیاء کے لیے اس کا استعمال جائز نہیں ہے؛ البتہ تبعاً استعمال کی اجازت ہے یعنی اگر کسی نبی کے نام کے بعد غیر انبیاء مثلاً آل نبی یا صلحاء کا ذکر آجائے تو سب کے لیے علیہ السلام یا علیہ الصلاة والسلام کہنا جائز ہے۔ (احسن الفتاوی: ۹/۳۵، ط: زکریا)۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند