متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 13252
میں رات کو سونے سے پہلے آیت الکرسی، سورہ
کافرون، سورہ اخلاص، سورہ ناس اور سورہ فلق پڑھ کر سوتی ہوں۔ کیا حالت حیض میں بھی
یہ پڑھ سکتی ہوں؟
میں رات کو سونے سے پہلے آیت الکرسی، سورہ
کافرون، سورہ اخلاص، سورہ ناس اور سورہ فلق پڑھ کر سوتی ہوں۔ کیا حالت حیض میں بھی
یہ پڑھ سکتی ہوں؟
جواب نمبر: 13252
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 921=921/م
تلاوت کی نیت سے پڑھنا جائز نہیں، البتہ ذکر اور دعا کے طور پر پڑھ سکتی ہیں، ولا بأس لحائض وجنب بقراء ة أدعیة ومسّھا وحملھا وذکر اللہ تعالی وتسبیح الخ (درمختار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند