• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 130963

    عنوان: کیا ایسے آدمی کو جو نا انصافی کرے بد دعا دینا جائز ہے؟

    سوال: دوسرے ملازمین اپنے مالک سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، مگر مجھے کوئی فائدی نہیں دیا جاہاہے اس حقیقت کے باوجود کہ میں اس کا مستحق ہوں، مجھے کیا دعا کرنی چاہئے اور کس طرح طریقے سے کرنی چاہئے؟کیا ایسے آدمی کو جو ناانصافی کرے بد دعادینا جائز ہے؟ کیا الفاظ ہونے چاہئے؟

    جواب نمبر: 130963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1496-1482/H=01/1438

    اللہم انا نسئلک الہدی والتقی والعفاف والغنیٰ کثرت سے پڑھا کریں ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت اول آخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف اور اکتالیس مرتبہ درمیان میں مذکورہ بالا دعاء کو اہتمام سے پڑھتے رہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند