متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 130953
جواب نمبر: 130953
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1458-1463/H=01/1438 حسبِ موقعہ جب چاہیں جس قدر چاہیں جہاں چاہیں (مسجد، گھروغیرہ میں ) قرآنِ کریم، درود شریف، نوافل پڑھ کر یا کسی مدرسہ مسجد میں کوئی رقم اور ضرورت کا سامان دے کر یا کسی غیریب مسکین محتاج کو کچھ دے دلا کر یہ نیت و دعاء کرلیا کریں کہ یااللہ اس کا ثواب فلاں کو یا فلاں فلاں کو پہنچادے یہ ایصال ثواب ہے کہ جو جائز اور ثابت و درست ہے فتاویٰ شامی میں ہے وفی البحر من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ لغیرہ من الأموات والأحیاء جاز ویصل ثوابہا إلیہم عند أہل السنة والجماعة کذا في البدائع اھ ج: ۱/۶۰۵ (ط: نعمانیہ دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند