متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 12415
ہمارے
گھر میں بے برکتی ہے میرے بھائی بہنوں میں میل محبت نہیں ہے اور ہم کاروبار سے بھی
گھر میں بہت پریشان ہیں۔ گھر میں اکثر لڑائیاں رہتی ہیں۔ بھائی بہن بڑے بڑے ہیں۔
آپ کوئی دعا بتادیجئے۔
ہمارے
گھر میں بے برکتی ہے میرے بھائی بہنوں میں میل محبت نہیں ہے اور ہم کاروبار سے بھی
گھر میں بہت پریشان ہیں۔ گھر میں اکثر لڑائیاں رہتی ہیں۔ بھائی بہن بڑے بڑے ہیں۔
آپ کوئی دعا بتادیجئے۔
جواب نمبر: 12415
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 733=733/م
گھر کے جملہ افراد ایک دوسرے کے حقوق ادا کیا کریں، پنج وقتہ نمازوں کی پابندی رکھیں، نمازوں کے بعد گھر میں خیر و برکت کے لیے اور دفع پریشانی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگا کریں، روزانہ قرآن کی تلاوت کا بھی معمول رکھیں، درود شریف کثرت سے پڑھاکریں، اور صبح وشام آیت الکرسی کا وظیفہ بھی پڑھا کریں، روزانہ گھر میں فضائل اعمال یا بہشتی زیور تمام گھروالوں کو بیٹھاکر تعلیم کیا کریں۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند