• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12243

    عنوان:

    مجھے غصہ بہت آتاہے برائے کرم مجھے اپنے غصہ پر قابو پانے میں میری رہنمائی کریں۔

    سوال:

    مجھے غصہ بہت آتاہے برائے کرم مجھے اپنے غصہ پر قابو پانے میں میری رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 12243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 598=552/ب

     

    جب غصہ آئے تو أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لیں، اگر غصہ نہ اترے تو اگر آپ کھڑی ہوں تو بیٹھ جائیں او راگر تب بھی نہ جائے لیٹ جائیں، یا وضو کرلیں، حدیث شریف میں غصہ پر قابو پانے کے لیے یہی ہدایات دی گئی ہیں۔

     عن سلیمان بن قال: استب رجلان عند النبي صلی اللہ علیہ وسلم فجعل أحدھما تحمر عیناہ وتنتفخ أوداجہ فقال رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وسلم: إني لأعرف کلمةً لو قالھا ھذا لذھب عنہ الذي یجد أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم (أبوداوٴد شریف: ۶۵۹، باب ما یقال عند الغضب)

    عن أبي ذر قال: إن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال لنا: إذا غضب أحدکم وھو قائم فلیجلس فإن ذھب عنہ الغضب وإلا فلیضطجع (أیضا)

    عن عطیة قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن الغضب من الشیطان وإن الشیطان خلق من النار وإنما تُطفأُ النار بالماء فإذا غضب أحدکم فلیتوضأ (أبوداوٴد:۶۷۰، باب ما یقال عند الغضب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند