متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 1203
سائنس کی صلاحیت بیدار کرنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ ہے؟
میں کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں۔ کیا سائنس کے لوگوں کے لیے دل میں تخلیق ، تجدید و ایجاد کی صلاحیت بیدار کرنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ ہے؟
جواب نمبر: 1203
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 251/د = 246/د)
یہ دعا یاد کرلیں اور اسے پڑھا کریں رب زدني علما رب انفعني بما علمتني وعَلّمني ما ینفعني نیز ہرنئے ایجاد و انکشاف کو کرشمہ خداوندی اور اس کی قدرت کاملہ کا نتیجہ سمجھیں اور اپنی تحقیق کو اس کی وسعت علم و قدرت پر ایمان کی زیادتی کا ذریعہ بنائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند