• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11339

    عنوان:

    میرا دیڑھ سال کا بیٹا پچھلے آٹھ مہینوں سے بار بار بیمار ہوجاتا ہے۔ کل ہی میں نے اس کی اسپتال کی فائل دیکھی تو پتہ چلا کہ جب جب وہ بیمار ہوا ہے تب تب اماوس ہوتی ہے۔ میرا اللہ تعالی پر پورا یقین ہیکہ بیماری او رشفا دونوں اللہ کی جانب سے آتے ہیں۔ میں ہمیشہ اس کی شفا کے لیے دعا کرتا ہوں۔ لیکن بار بار اماوس کو ہی اس کا بیمار ہونا یہ کچھ سمجھ میں نہیں آتاہے۔ برائے مہربانی کچھ علاج بتائیں او راس معصوم کے لیے دعا بھی کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 452=322/ل

    کسی موسم سے بدشگونی لینا اور اس کو سبب مرض سمجھنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، مرض کا دینے والا اور مرض کا سلب کرنے والا صرف اللہ ہے، موسم اور مہینہ کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔ آدمی کبھی کسی چیز کا گمان کرتا ہے تو بسا اوقات وہ شی (اچھی یا بری) اس کے گمان کے مطابق ہوجاتی ہے اور پھر اس کا اعتقاد خراب ہوجاتا ہے، اس لیے آپ اس چکر میں نہ پڑیں۔ سونے سے پہلے سورہٴ فاتحہ آیت الکرسی تا خالدون، چاروں قل پڑھ کر اپنے بچے پر روزانہ دم کیا کریں، ان شاء اللہ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند