• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11329

    عنوان:

    کیا دعا کے اندر کسی کا وسیلہ لینا ٹھیک ہے؟  اوراگر صحیح ہے تو برائے کرم اثر صحابہ سے بھی کوئی دلیل دیں؟

    سوال:

    کیا دعا کے اندر کسی کا وسیلہ لینا ٹھیک ہے؟  اوراگر صحیح ہے تو برائے کرم اثر صحابہ سے بھی کوئی دلیل دیں؟

    جواب نمبر: 11329

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 337=301/ب

    کسی مرد صالح کا وسیلہ دعا میں درست ہے، اس سے دعا جلد قبول ہوتی ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا فرمائی ہے اور بخاری شریف میں حدیث موجود ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند