• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11248

    عنوان:

    میں ایک بڑا گناہ گار شخص ہوں، 39سال عمر ہے سچی توبہ کرنا چاہتا ہوں اور اس پر قائم بھی رہنا چاہتاہوں، میری رہنمائی بھی کریں اوردعا بھی کریں۔

    سوال:

    میں ایک بڑا گناہ گار شخص ہوں، 39سال عمر ہے سچی توبہ کرنا چاہتا ہوں اور اس پر قائم بھی رہنا چاہتاہوں، میری رہنمائی بھی کریں اوردعا بھی کریں۔

    جواب نمبر: 11248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 460=460/م

     

    دو رکعت صلاة التوبہ پڑھ کر خوب توبہ واستغفار کریں، جن گناہوں میں مبتلا ہیں، آئندہ ان سے کلی اجتناب کریں، اور گناہوں کے تقاضے کے وقت ہمت سے کام لے کر نفس کو روکنے کی کوشش کریں، خدائی عذاب وغیرہ کااستحضار کرلیں، کسی متبع سنت، صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم فرمالیں، درود شریف کثرت سے پڑھاکریں، اور یہ دعا بھی کیا کریں: اللّٰہُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَکَ وَذِکْرَکَ، واجْعَلْ ہِمَّتِيْ وَھَوَايْ فِیْمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند