متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 10612
کیا سجدہ میں دعا مانگ سکتے ہیں یا پھر سجدہ صرف اللہ کی تسبیح کے لیے مخصوص ہے؟
کیا سجدہ میں دعا مانگ سکتے ہیں یا پھر سجدہ صرف اللہ کی تسبیح کے لیے مخصوص ہے؟
جواب نمبر: 1061201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 157=141/ ل
اگر فرض نماز کا سجدہ ہے تواس میں سبحان ربی الاعلی پر کتفاء کرنا چاہیے، اور اگر نفل نماز کا سجدہ ہے تو اس میں احادیث سے منقول دیگر دعاوٴں کے پڑھنے کی گنجائش ہے: فإن کانت السجدة في الصلاة فإن کانت فریضة قال: سبحان ربي الأعلی أو نفلاً قال ما شاء مما ورد (شامي: ۲/۵۸۰، زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سلام کے جواب دینے کے بعد دوبارہ اس کو سلام کرنا یا جواب نہ دیکر سلام كرنا
2892 مناظرمیرے
کچھ مسائل ہیں جو میرے او رمیرے گھر والوں کے دماغ میں رات دن چلتے رہتے ہیں کہ ہم
لوگ سب افراد جلد سے جلد امیر بنیں اور ہمارے گھر کے کام جلد سے جلد ہوں۔ جب میں
اور میرے گھر والے کسی امیر گھر کو دیکھتے ہیں تو پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں
اور بس وہاں سے پھر وہی آس۔ تو آپ ہمیں بولیے کہ جلد سے جلد ہمارے کام بنیں اور ہم
لوگ امیر ہوں اور ہماری صحت میں، دولت میں، رزق میں اور عزت میں اور زیادہ برکت
ہو۔ برائے کرم بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا پڑھنا ہے؟ میں جانتا ہوں کہ یہ
نادان سوال ہے۔ آپ برائے کرم مجھے معاف کریں اور اس کا حل بتائیں میں بڑی امید سے
آپ کوای میل کررہا ہوں ایک عرصہ کے بعد مجھے یہ ویب سائٹ ملی ہے۔
میں بڑا پریشان ہوں، مجھے کوئی وظیفہ بتادیں۔
2646 مناظرمیں کچھ مسائل جاننا چاہتا ہوں جو کہ بہت اہم ہیں۔ ایک لڑکا جو کہ کال سینٹر میں کام کررہا ہے اپنی آفس کی ایک لڑکی کے ساتھ ملوث ہے۔ اس کے والدین اس کے اس عمل کی وجہ سے بہت برہم ہیں۔وہ لوگ اپنے لڑکے کو متنبہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ نہیں سمجھ رہا ہے۔ اب وہ لوگ ایک دعا تلاش کررہے ہیں جس کے ذریعہ سے اپنے لڑکے کو اس لڑکی سے علیحدہ کرسکیں۔برائے کرم جلد از جواب عنایت کریں۔ اگلا سوال یہ ہے کہ فجر کی سنت کی کیا اہمیت ہے؟ کس وقت تک اس کو ادا کرنا چاہیے؟ ناخن کاٹنے کی سنت کیا ہے یعنی غسل سے پہلے یا بعد میں۔ دوسرے یہ کہ کیا مرد اپنی عورت کی رخصتی ہونے سے پہلے مباشرت کرسکتا ہے؟ یعنی صرف ان کا نکاح ہوا ہے اور رخصتی نہیں ہوئی ہے؟
4982 مناظرکبیرہ گناہ سے توبہ کر لینے پر معافی ہوجائے گی؟
3480 مناظر