• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 7778

    عنوان:

    کیا ہم بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اورکیا ہم کسی بدعتی شخص کی دعوت قبول کرسکتے ہیں؟ فاتحہ وغیرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جیسے پوری کی فاتحہ ، گیارہویں کی فاتحہ ، چہلم کی فاتحہ وغیرہ؟

    سوال:

    کیا ہم بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اورکیا ہم کسی بدعتی شخص کی دعوت قبول کرسکتے ہیں؟ فاتحہ وغیرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جیسے پوری کی فاتحہ ، گیارہویں کی فاتحہ ، چہلم کی فاتحہ وغیرہ؟

    جواب نمبر: 7778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1833=1560/ب

    اگر بریلوی امام کے عقائد شرکیہ نہ ہوں تو پڑھ سکتے ہیں۔ دعوت قبول کرسکتے ہیں۔ فاتحہ، گیارہویں، چہلم وغیرہ کی رسم ہندوانہ رسم ہے۔ اسلام میں اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ ہم مسلمانوں کو ایسی چیزیں ترک کرنی چاہیے: من أحدث في أمرنا ھذا ما لیس منہ فھو ردٌ (بخاری ومسلم)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند