عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 7607
غیر مقلدوں کا فتنہ کب اور کیسے شروع ہوا؟ اور ان کی کون سی ایسی باتیں ہیں جن کی وجہ سے یہ گمراہ ہیں؟
غیر مقلدوں کا فتنہ کب اور کیسے شروع ہوا؟ اور ان کی کون سی ایسی باتیں ہیں جن کی وجہ سے یہ گمراہ ہیں؟
جواب نمبر: 760701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1787=1496/ ب
تقریباً ڈیڑھ سو سال سے یہ فتنہ شروع ہوا، اس فرقہ کا بانی مولوی عبد اللہ بنارسی ہے۔ ان کی بہت سی باتیں ہیں اس کی تفصیل کے لیے مولانا ابوبکر غازی پوری کی کتابیں اور مولانا صفدر امین صاحب کی تجلیات صفدر دیکھئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بریلوی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہوجائے گی یانہیں؟
2964 مناظرکیا کہتے ہیں علمائے دیوبند اس مسئلہ پر کہ
وہابیت کیا ہے؟ کیا علمائے دیوبند کا بھی وہی عقیدہ ہے جو وہابیوں کا ہے؟ اگر نہیں
تو یہ وہابی کیسا فرقہ ہے؟
مجھے یہاں اہل حدیث حضرات اکثر نماز کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ رفع یدین ترک ہونے کی حدیث بتاؤ، آمین ہلکی آواز میں کہنے کی حدیث بتاؤ وغیرہ۔ میں اکثر پریشان ہوجاتاہوں۔ آپ مہربانی فرماکرمجھے کوئی کتاب بتادیں جس میں مجھے احناف کی نمازکا مکمل طریقہ اور تفصیل احادیث کی سند اورحوالہ کے ساتھ مل جائے۔ کتاب اس طرح ہوکہ میں اہل حدیث کو مکمل اور تسلی بخش جوابات دے سکوں۔ ایک بات کا خیال رکھیں گے کہ کتاب موجودہ دور کے علمائے کرام کی ہو تو زیادہ بہترہے، جیسے مفتی تقی عثمانی، مفتی رفیع عثمانی، مولانایوسف لدھیانوی شہید۔ کیونکہ ان کی کتابوں میں اردو زبان آج کل کے زمانے کے مطابق آسان ہوتی ہے جس کو سمجھنا بھی آسان ہوتاہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
4067 مناظرمیر ا تعلق پاکستان سے ہے، اور میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ویب سائٹ میں یہ فتویٰ/ جواب ہے کہ نیاز، منت اور فاتحہ کا کھانا صحیح نہیں ہے، بلکہ کروانا صحیح نہیں ہے۔ خیر میں نے اپنی آنکھو ں سے (حضرت) مولانا رشید احمد گنگو ہی(رحمتہ اللہ علیہ) کی کتاب میں پڑھا ہے کہ فاتحہ کا کھانا درست نہیں مگر ہندو کی دیوالی اور ہولی کا پرساد کھانادرست ہے۔ آپ یہ بتائیں کہ اگر یہ غیر مسلم کا کھانا صحیح ہے تو اپنے ہی مسلمان بھائی کے گھر کا کھانا کیسے صحیح نہیں ہوا،اس پر قرآن شریف کی آیت ہی پڑھی جاتی ہے ، کوئی جادو نہیں کیا جاتا۔ (۲) دوسرا یہ کہ آپ لوگ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں، ان کی تعریف جتنی بھی کی جائے کم ہے، ان کی بڑائی جتنی بھی کی جائے کم ہے، تو (حضرت ) تھانوی اور (حضرت) نانوتوی (علیم الرحمتہ) اپنی کتاب میں کیوں لکھتے ہیں کہ ان کی تعریف صرف بڑے بھائی کی حیثیت سے کیا کرو۔ کیا آپ ان کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ بھی وہ معجزات کر دکھائیں تو میں سمجھو ں گاکہ آپ کے وہ بڑے بھائی ہیں۔ اور بھی بہت سے سوالات ہیں مگر پہلے اس کا جواب دیں اگر آپ سچے ہیں تو؟
3213 مناظرمیری عمر 37سال ہے ابھی تک غیر شادی شدہ
ہوں میں ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوا اور ہماری فیملی کٹر نہیں ہے۔ میرے ابو ہاتھ
باندھ کر نماز پڑھتے ہیں، ہم لوگ صرف محرم کو دس دن مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتے
ہیں اور میں 2001کے محرم تک مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتا رہا اس سے زیادہ نہ تو میں
کبھی شیعہ حضرات سے ملا اور نہ ہی کوئی اور عقائد میرے ذہن میں آئے۔ مگر 2002میں میں
نے ماتم چھوڑ دیا کیوں کہ مجھے اس کا فلسفہ سمجھ میں نہیں آیا اور پھر مجلس میں
کوئی آیت کہیں سے پڑھ کر کوئی آیت کہیں سے ملا کر اپنی بات میں وزن پیدا کرنے سے
بھی میری روح خاطی ہوگئی۔ اس طرح ہر نئے سال میں میں ان سے تائب ہوتا گیا۔ میں نے
کبھی کوئی اہل تشیع کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2005میں میں عمرہ پر گیا تو بغیر
کسی بھی فقہ کی کتب کے مطالعہ کے مجھے اللہ کے ہر چیز کا مالک اور مددگار ہونے کا
ایمان اور یقین ہوگیا۔ اس وقت سے میں نے یا علی مدد کہنا بھی چھوڑ دیا اور صرف اس
عقیدے کا ہوگیا ہوں کہ سب کچھ اللہ ہی ہیں اور کوئی اور نہ مدد کرسکتا ہے اور نہ
کرتا ہے۔ ...
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک بریلوی عالم کے بیان میں سنا ، وہ دیوبند کے عظیم عالم کے فتوی کو غلط کہ رہے تھے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہہ رہے تھے کہ فتوی رشیدیہ میں لکھا ہے کہ کوا کھانا حلال ہے ؟ کیا اس میں حقیقت ہے؟
2573 مناظرعبدالوہاب
نجدی کے بارے میں کیا حکم ہے ، شہاب ثاقب اور المہند میں اسے خارجی او رخبیث لکھا
ہے۔ امام ابن عابدین الشامی نے عبدالوہاب نجدی کی مخالفت کی دونوں میں سے کون حق
پر ہے؟
قادیانی کون ہیں برائے کرم ان کی اصلیت کے
بارے میں تفصیل بتائیں؟
میں آج کل مختلف مسلک فکر کی کتابوں کا مطالعہ کررہا ہوں مجھے احمد رضا خان بریلوی کی کتاب حسام الحرمین پڑھنے کا اتفاق ہوا ۔اس کے اندر دیکھا کہ مولانا اشرف علی تھانوی وغیرہ پر تقریباً تینتیس مفتیان کرام نے کفر کا فتوی لگایا ہے، جن میں شافعی مسلک، حنبلی مسلک، مالکی مسلک اورحنفی مسلک کے بھی علما شامل ہیں اوران سب کے دستخط بھی۔ مجھے بتائیں کہ ہم اس کا انکار کیوں کرتے ہیں جب کہ تینتیس مفتیان جو کہ مختلف مسلک کے تھے انھوں نے اجماعی طور پر فتوی دیا، یا پھر اس میں بھی احمد رضا خان بریلوی نے بہت سی چیزوں کی طرح فریب کیا ہے؟
4250 مناظرمجھے
مہدوی لوگوں کا عقیدہ جاننا ہے، کیا وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں یا
نہیں؟ کیا ان کی دعوت شادیوں میں جانا جائز ہے یا نہیں؟