• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 7190

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ زیادہ تر علماء کرام نے علامہ مودودی (پاکستانی عالم)کی لکھی ہوئی کتابیں اور مضامین کو دیکھنے سے منع کیا ہے۔ تو کل میں اپنے ایک دوست کو منع کررہا تھا تو اس وقت اس نے مجھ سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے؟ کیا یہ صحیح ہے کہ ہمیں علامہ مودودی کی کتابیں نہیں دیکھنی چاہیے اوراگر ایسا ہے تو کیوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1044=927/ ل

    چونکہ مودودی صاحب کی تحریرات و تفسیرات میں بہت سی باتیں ایسی ہیں جو جمہور اہل سنت والجماعت کے خلاف ہیں، اس لیے عوام کو ان کی لکھی ہوئی کتابوں کے مطالبعہ سے منع کیا جاتا ہے تاکہ ان کے عقائد میں خرابی نہ آجائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند