• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 6761

    عنوان:

    میرا ایک بریلوی دوست کہتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نور سے پیدا کئے گئے ہیں جب کہ بقیہ انسان مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں۔ صحیح جواب کیا ہے؟

    سوال:

    میرا ایک بریلوی دوست کہتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نور سے پیدا کئے گئے ہیں جب کہ بقیہ انسان مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں۔ صحیح جواب کیا ہے؟

    جواب نمبر: 6761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1132=976/ ب

     

    دنیا کے اندر جتنے بھی انبیاء مبعوث کیے گئے ہیں وہ سب کے سب انسان تھے، اور تمام انسان مٹی سے پیدا کیے گئے ہیں، چنانچہ شیطان نے اللہ سے کہا تھا حضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں: قَالَ اَاَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِیْنًا (الآیة) خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ کَالْفَخَّارِ (الآیة) نور نظر نہیں آتا ہے، جب کہ صحابہٴ کرام کو اور کفار و مشرکین کو آپ نظر آتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھاتے پیتے اور سوتے بھی تھے جب کہ نور سے پیدا شدہ مخلوق (فرشتہ) نہ کھاتی ہے نہ پیتی ہے نہ سوتی ہے۔ طائف میں کفار کے پتھر مارنے سے آپ کی ایڑی خون سے لہولہان ہوگئی تھی، غزوہ احد میں مغفر کی کڑیاں پیشانی میں چبھ گئی تھیں تو پیشانی سے بھی خون نکلا یہ تو انسان ہی کو نکلتا ہے، نور سے پیدا شدہ مخلوق (فرشتہ) کو خون نہیں نکلتا ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری دنیا میں ہدایت کا نور پھیلایا اس لیے مبالغةً آپ کو نور کہا جاتا ہے ورنہ آپ نور کے پھیلانے والے یعنی مُنَوِّر ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند