عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 656
میں نے بہت سے شیعوں کو دیکھا ہے جو رجعت پر یقین رکھتے ہیں، یعنی ان کے امام قیامت سے پہلے زندہ ہوں گے اور اپنے دشمنوں کو سزا دیں گے؟کیا ایسا ایمان رکھنا کفر ہے؟
میں نے بہت سے شیعوں کو دیکھا ہے جو *رجعت* پر یقین رکھتے ہیں، یعنی ان کے امام قیامت سے پہلے زندہ ہوں گے اور اپنے دشمنوں کو سزا دیں گے؟کیا ایسا ایمان رکھنا کفر ہے؟
جواب نمبر: 65601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 782/هـ=556/هـ)
ان کے امام زندہ ہوکر کن دشمنوں کو سزادیں گے؟ ان سے یہ بھی صاف صحیح معلوم کر کے سوال دو بارہ کیجئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں غیر مقلدین کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں، کیا میں ان کے پیچھے نماز پڑھوں جب کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فتویٰ متعلقہ طلاق ثلاثہ کو مسترد کرتے ہیں؟
عبدالوہاب
نجدی کے بارے میں کیا حکم ہے ، شہاب ثاقب اور المہند میں اسے خارجی او رخبیث لکھا
ہے۔ امام ابن عابدین الشامی نے عبدالوہاب نجدی کی مخالفت کی دونوں میں سے کون حق
پر ہے؟
ہمارے یہاں بریلوی حضرات کچھ دیوبندی علما ء کی کتابوں کے حوالے سے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں کہ دیوبندی علماء نے لکھا ہے کہ معاذ اللہ (اللہ جھوٹ بول سکتا ہے) اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بھی قابل اعتراض باتیں پھیلا رہے ہیں۔ برائے مہربانی جواب سے مطلع فرماویں۔
3626 مناظرطلحہ
کو بشری اچھی لگی ، چند احباب پیغام نکاح لے کر بشری تک پہنچے ۔ بشری نے اس پیغام
نکاح کو قبول کرلیا۔ بعدہ طلحہ کے احباب نے رو نمائی (منھ دکھائی) کی اور اس کے
پیسے بھی دئے ۔ کیا یہ جائز ہے ؟
قبر
پر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ جلدجواب دے کر ممنون ہوں۔
شیعہ کو کافر کیوں کہاجاتاہے؟
میں نے سنا ہے کہ جناب مولانا رشید احمد گنگوہی نے فتاوی رشیدیہ میں لکھا ہے: اللہ (عزو جل) کے لیے جھوٹ بولنا ممکن ہے۔ (استغفر اللہ) اولاً مجھے اس سلسلے میں شبہہ تھا، لیکن جب میں نے اصل فتاوی رشیدیہ میں دیکھا تو جیسا میں نے سنا تھا ویسا ہی پایا۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔ کیا ہم فتاوی رشیدہ اور جناب رشید احمد گنگوہی کی اتباع کرسکتے ہیں؟ (۲) کیا کوا کھانا جائز ہے؟ (۳) رحمة للعالمین کا لقب صرف رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نہیں ہے؟ (۴) ہولی و دیوالی کے موقعوں پر ہندؤں کی تحفہ کی مٹھائیاں کھانا جائز ہے؟(دیوالی میں وہ ان مٹھائیوں کو بتوں کے سامنے رکھتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں گائے کا پیشاب ملاتے ہیں)۔
میری عمر 37سال ہے ابھی تک غیر شادی شدہ
ہوں میں ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوا اور ہماری فیملی کٹر نہیں ہے۔ میرے ابو ہاتھ
باندھ کر نماز پڑھتے ہیں، ہم لوگ صرف محرم کو دس دن مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتے
ہیں اور میں 2001کے محرم تک مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتا رہا اس سے زیادہ نہ تو میں
کبھی شیعہ حضرات سے ملا اور نہ ہی کوئی اور عقائد میرے ذہن میں آئے۔ مگر 2002میں میں
نے ماتم چھوڑ دیا کیوں کہ مجھے اس کا فلسفہ سمجھ میں نہیں آیا اور پھر مجلس میں
کوئی آیت کہیں سے پڑھ کر کوئی آیت کہیں سے ملا کر اپنی بات میں وزن پیدا کرنے سے
بھی میری روح خاطی ہوگئی۔ اس طرح ہر نئے سال میں میں ان سے تائب ہوتا گیا۔ میں نے
کبھی کوئی اہل تشیع کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2005میں میں عمرہ پر گیا تو بغیر
کسی بھی فقہ کی کتب کے مطالعہ کے مجھے اللہ کے ہر چیز کا مالک اور مددگار ہونے کا
ایمان اور یقین ہوگیا۔ اس وقت سے میں نے یا علی مدد کہنا بھی چھوڑ دیا اور صرف اس
عقیدے کا ہوگیا ہوں کہ سب کچھ اللہ ہی ہیں اور کوئی اور نہ مدد کرسکتا ہے اور نہ
کرتا ہے۔ ...
کیا بریلوی کوئی فرقہ ہے؟ یا ایک مکتب فکر؟ اس کا وجود کب سے ہوا؟ کیا ان کا تعلق اہل سنت و الجماعت سے ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
4211 مناظرمیں ڈاکٹر ذاکر نانائک کی تقریر سنتارہتاہوں،میں بہت پریشان ہوں کیونکہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ان کی تقریر اور تحقیق غیر صحیحاور گمراہ کن ہو تی ہیں۔ براہ کرم،وضاحت فرمائیں کہ میرے لیے سننا درست ہے یانہیں، میں مسلک دیوبند کی اتباع کرتاہوں۔
3660 مناظرکیوں دیوبندی کہتے کچھ اوراپنی کتابوں میں لکھتے کچھ ہیں؟ میں نے تھانوی، نانوتوی اور گنگوہی کی کچھ کتابیں دیکھیں ، ان میں ناقابل انکار شرکیہ بتائیں ہیں۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ دیوبندی کیوں گمراہ فرقہ ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک بریلوی عالم کے بیان میں سنا ، وہ دیوبند کے عظیم عالم کے فتوی کو غلط کہ رہے تھے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہہ رہے تھے کہ فتوی رشیدیہ میں لکھا ہے کہ کوا کھانا حلال ہے ؟ کیا اس میں حقیقت ہے؟
2766 مناظر