عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 65055
جواب نمبر: 65055
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1014-1014/M=10/1437
گمراہ فرقہ سے مراد ایسا فرقہ ہے جو اپنے کفریہ عقائد کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہے جیسے قادیانی فرقہ اور شیعوں کے بعض فرقے، یا ایسا فرقہ مراد ہے جو اپنے گمراہ کن عقائد کی وجہ سے اہل سنت والجماعت سے خارج ہے جیسے فرقہ بریلوی، مودودی، غیرمقلدین وغیرہم۔ گمراہ فرقوں کو ان کے غلط عقائد و نظریات کے ذریعہ شناخت کرسکتے ہیں، مثلاً جو فرقہ مرزا غلام احمد قادیانی کو آخری نبی ماتنا ہے یا جو فرقہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کا قائل ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت زنا لگاتا ہے وغیرہا یہ فرقے دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں او رجو فرقہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مختار کل، عالم الغیب اور حاضر و ناظر مانتا ہے یا جو صحابہ کرام کو معیار حق نہیں سمجھتا یا جو فرقہ اجماع او رقیاس کی حجیت کا انکار کرتا ہے یہ فرقے اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں گمراہ فرقے اگر دائرہٴ اسلام سے خارج نہیں ہیں تو ان کو سلام کرنا ناجائز نہیں تاہم ان کو سلام میں پہل نہیں کرنا چاہئے تاکہ بدعتی و گمراہ کی تعظیم لازم نہ آئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند