• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 6333

    عنوان:

    کیا شیعہ کافر ہیں یا مشرک؟ اگر کافر ہیں تو کیوں کافر ہیں اور اگر مشرک ہیں تو کیوں مشرک ہیں؟ (۲) کیا کتا پالنا جائز ہے؟ میں اپنے گھر کی حفاظت کے لیے کتا پالنا چاہ رہا ہوں کیا میں کتا پال سکتا ہوں؟ (۳) ڈاکٹر اسرار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو کیو ٹی وی پر آتے ہیں۔ شیعہ کے مطابق انھوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی توہین کی ہے؟ آپ کیا کہتے ہیں ،اس بارے میں کہ وہ کتنی حد تک صحیح ہیں؟ برائے مہربانی وضاحت کردیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 586=586/ م

    (۱) جو شیعہ کفریہ عقائد رکھتے ہیں، مثلاً قرآن کریم میں تحریف کے قائل ہیں، یا یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام سے وحی لانے میں غلطی ہوئی، یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگاتے ہیں وغیرہا۔ ایسے کفریہ عقائد رکھنے والے شیعہ کافر ہیں۔ شامی وغیرہ میں ان کے کفر کی صراحت موجود ہے۔

    (۲) اگر چور یا دشمن کا خوف ہو، اور گھر کی حفاظت کے لیے کتا پالنا ناگزیر ہو تو ایسی مجبوری میں حفاظت کی غرض سے کتا پالنے کی گنجائش ہے۔ وفی فتح القدیر: والانتفاع بالکلب للحراسة والاصطیاد جائز إجماعًا لکن لا ینبغي أن یتخذ في دارہ إلا إن خاف اللصوص أو عدوًّا (البحر الرائق)

    (۳) ڈاکٹر اسرار احمد کے بارے میں ہمیں معلومات نہیں، براہ کرم پاکستانی علماء سے ان کے متعلق دریافت کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند