عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 47107
جواب نمبر: 4710701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1174-1185/M=10/1434 فتنہٴ مودودیت کو تفصیل سے سمجھنے کے لیے اس موضوع پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں ان کا مطالعہ کیجیے، مثلاً: ’فتنہٴ مودودیت‘، ’جماعت اسلامی کا دینی رخ‘، ’اختلاف امت اور صراط مستقیم‘ اور دارالعلوم دیوبند سے شائع شدہ ردّ مودودیت کے موضوع پر علمی محاضرات ، بعض کتب فتاوی میں بھی اس جماعت کے عقائد ونظریات موجود ہیں، مثلاً فتاوی محمودیہ وغیرہا ،فلیراجع ثمہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں حنفی مسلک کا پیروکار ہوں اور میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا ہمیں ابو الاعلی مودودی کا لٹریچر پڑھنا چاہیے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں.
2660 مناظرابھی میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اہل حدیث کی طرف رجحان رکھتی ہے، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں تاکہ میں اسے حنفی مسلک کے راستے پر لاسکوں اور اس کے دل کو ٹھیس بھی نہ پہنچاؤں۔
2623 مناظرہمارے یہاں بریلوی حضرات کچھ دیوبندی علما ء کی کتابوں کے حوالے سے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں کہ دیوبندی علماء نے لکھا ہے کہ معاذ اللہ (اللہ جھوٹ بول سکتا ہے) اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بھی قابل اعتراض باتیں پھیلا رہے ہیں۔ برائے مہربانی جواب سے مطلع فرماویں۔
3424 مناظرمیں
فتوی نمبرل 1463=1157/1430/ کے حوالہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ذکری فرقہ نماز کی جگہ
پر ذکر کرتا ہے جو کہ ایک رکوع اورایک سجدہ کا ہے اور کلمہ میں [محمد رسول اللہ کی
جگہ] کبھی کبھی [مہدی رسول اللہ] بھی کہتے ہیں۔ میں صرف ان کو تبلیغ کرتا رہتاہوں
اس لیے مجھے کچھ کتابوں کی ضرورت ہے جس سے مجھے ان کو سمجھانے میں آسانی ہو۔
غیر
مقلدیت سے متعلق کتابیں
میں سعودی عرب کے لوگوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں ، کیاوہ مقلد ہیں؟ اس کا کیا ثبوت ہے ؟ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں ۔اگر وہ لوگ مقلد ہیں تو کس امام کی اتباع کرتے ہیں ؟ یہاں پاکستان میں اہل حدیث پریشان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہسعودی عرب کے لوگ غیرمقلد ہیں۔کیا تقلید شرک ہے؟ (۲) مولانا عبدالوہاب کے بارے میں بتائیں ۔یہاں کچھ لوگ پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ عبد الوہاب نجدی تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصدیق فرمائی ہے، کیاایسا ہے ؟ وہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے لوگ راہ راست پر نہیں ہیں ، وہ وہابی ہیں ، مکہ اور مدینہ کے اماموں کے پیچھے نماز جا ئز نہیں ہوتی کیونکہ وہ عبد الوہاب کے ماننے والے ہیں ، وہابی ہیں ، براہ کرم، صحیح واقعہ سے آگاہ کریں۔ (۳) میں پاکستان میں رہتاہوں ، یہاں کے لوگوں کا کہناہے کہ سعودی عرب کے لوگ خصوصا مکہ اور مدینہ کو لوگ ناجائز طور پرحکومت پر قابض ہیں ، کیا واقعہ ایساہی ہے؟ لوگ یہ حقیقت بھی بیان کرتے ہیں کہ شاہ احمد نورانی جن کا انتقال ہوچکاہے، نے حکومت ختم کرنے کے لئے ایک تنظیم بنام ”جماعت نماز“ شروع کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں دربدر کریاگیااور زندگی بھر پابندی عائد کردی گئی ، براہ کرم، پورا وقعہ بتائیں کہ سچ کیاہے؟ ہم لوگ ان دنوں پریشان ہیں کیونکہ اس قسم کے واقعات سے ہمارایمان متزلزل ہورہاہے۔
میں
نے آپ کے بہت سارے آن لائن فتاوے پڑھے ہیں جس میں آپ نے شیعہ اثنا عشری کو کافر،
مرتد او رزندیق قرار دیا ہے۔اب میں درج ذیل سوالات جاننا چاہتاہوں:(۱)ہماری سوسائٹی میں بہت
طرح کے کافر ہیں جیسے یہودی، عیسائی، ہندو، سکھ اور قادیانی وغیرہ۔ یہودی، عیسائی،
ہندو، سکھ اور قادیانی کے باالمقابل آپ شیعہ اثنا عشری کو کس درجہ میں رکھتے ہیں۔ یعنی
آپ ان (شیعہ اثنا عشری )کو عیسائی، یہودی، ہندو، سکھ اور قادیانی میں سے کس کے
ساتھ رکھتے ہیں؟(۲)کیا
ہم مسلمانوں کوسماجی و معاشرتی تعلقات کی بناء پر شیعہ اثنا عشری کی شادی اور تجہیز
و تکفین کی تقریب میں شامل ہوناجائز ہے؟کیا اپنی مساجد اور مدارس کے لیے شیعہ اثنا
عشری کا فنڈ اورچندہ قبول کرنا درست ہے؟ کیا ان کے ساتھ کسی بھی طرح کا سماجی و
معاشرتی تعلق قائم کرسکتے ہیں؟کیا ہم ان کا ذبیحہ کھا سکتے ہیں جیسا کہ ہم اہل
کتاب کا ذبیحہ کھا سکتے ہیں؟
مجھے ایک بریلوی نے کہاکہ تمہارے علمائے دیوبند میں سے اسماعیل دہلوی نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال نماز کے دوران آنا اس سے بدتر ہے کہ گدھوں کا خیال آئے۔ میں نے اس سے کہا ہے کہ اسماعیل دہلوی کے کہنے کا مطلب تھا کہ اگر نماز کے دوران گدہوں کا خیال آئے تو آدمی اس کو جھٹک دیتاہے جبکہ نبی کے خیال کو اور بڑھا تا ہے۔اس نے کہا کہ نبی کے خیال کے بغیر نماز نا مکمل ہے کیوں کہ جب آدمی نماز میں درود پڑھتاہے تو اس کے دل میں نبی کا ٰخیال ہونا چاہئے اور اس نے بخاری کی حدیث سنائی کہ ایک دفعہ صحابہ کرام نماز ادا کررہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، صحابہ کرام نے نماز کے دوران ان کی طرف منہ کر لیے تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی نماز مکمل کرلو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں کہا کہ پھر سے نماز پڑھو ۔ براہ کرم، اس کا جواب دے کر مجھے مطمئن کریں۔
4696 مناظر